بطور سفیر مقبوضہ کشمیر کے عوام کی آواز دنیا کے ہر فورم پر اٹھاؤں گا

بطور سفیر مقبوضہ کشمیر کے عوام کی آواز دنیا کے ہر فورم پر اٹھاؤں گا

اسلام آباد: اعلامیے میں بتایا گیا کہ تحریک انصاف نے مقبوضہ کشمیر پر بھارتی حکومت کے قبضے، اہل کشمیر پر ظلم کے خلاف آواز اٹھانے اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو عالمی سطح پر شدید رد عمل دینے کا فیصلہ کیا ہے

نریندر مودی کی امریکا آمد کے موقع پر شدید احتجاج کیا جائے گا، اس سلسلے میں وزیراعظم عمران خان نے تحریک انصاف کی تنظیم برائے بین الاقوامی شعبہ جات کو بھرپور تیاریوں کی ہدایات جاری کردی ہیں۔
ساتھ ہی یہ ہدایات بھی کی گئیں کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و ستم کے خلاف کمیونٹی اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو متحرک کیا جائے۔
مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق آرٹیکل 370 کو ختم کرکے وہاں کونسٹی ٹیوشن (ایپلی کیشن ٹو جموں و کشمیر) آرڈر 2019 کا خصوصی آرٹیکل نافذ کیا گیا، جس کے تحت اب بھارتی حکومت مقبوضہ وادی کو وفاق کے زیر انتظام کرنے سمیت وہاں بھارتی قوانین کا نفاذ بھی کرسکے گی۔
بھارتی اقدام کے بعد مقبوضہ کشمیر میں 16 روز سے کرفیو نافذ کرکے دیگر پابندیاں بھی عائد کیں جبکہ بھارتی فوجیوں کی بڑی تعداد نے وادی کو چھاؤنی میں تبدیل کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں

آئی ایم ایف کا یہ وفد پاکستان کے دورےمیں اہم ملاقاتیں کرےگا

آئی ایم ایف کا یہ وفد پاکستان کے دورےمیں اہم ملاقاتیں کرےگا

اسلام آباد: آئی ایم ایف کا یہ ایس او ایس مشن ہے ، جو کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے