سول پروسیجر کوڈ (سی پی سی) میں ترمیم کا بل منظور

سول پروسیجر کوڈ (سی پی سی) میں ترمیم کا بل منظور

اسلام آباد: مجوزہ تجویز کی وضاحت دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزارت نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر دوبارہ مقدمہ بازی کو ختم کر کے پہلے فیصلے کو ہی حتمی حکم سمجھنے کی تجویز بھی دی ہے

وزیر قانون نے بتایا کہ کیس کے پہلے مرحلے میں 2 سول جج یبک وقت کارروائی کریں گے جس میں ایک حکم امتناع کے معاملے جبکہ دوسرے جج سماعت کی کارروائی دیکھیں گے تا کہ امتناع کی صورت میں تاخیر سے بچا جائے اور اگر کیس کا فیصلہ ہوجائے تو امتناع خود بخود ختم ہو جائے گا۔
اس کے ساتھ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ سول جج کے حکم کے خلاف ڈسٹرک اور سیشن جج کی سماعت کے بجائے ہائی کورٹ کے یک رکنی بینچ میں اپیل کی جاسکے گی اور انٹر کورٹ اپیل کے بجائے مدعی معاملے کے حتمی فیصلے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرسکے گا۔
پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما ڈاکٹر نفیسہ شاہ اور عالیہ کامران نے اس ترمیمی بل کی مخالفت میں نوٹ جمع کروایا۔

یہ بھی پڑھیں

ترنول میں چورنگی نمبر 26 پر نامعلوم افراد کی فائرنگ

ترنول میں چورنگی نمبر 26 پر نامعلوم افراد کی فائرنگ

اسلام آباد: جاں بحق اہلکاروں کی شناخت اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) محسن ظفر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے