ہمارے یہاں کوئی امتیاز نہیں بلکہ فن کی قدر ہے

کراچی: اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ پاکستانی فلم انڈسٹری نے بالی ووڈ اور لالی ووڈ کو پیچھے چھوڑ دیا۔

ہمارے یہاں مرد اور خواتین اداکارؤں کو کام کرنے کے یکساں مواقع فراہم اور برابری کی بنیاد پرفیس دی جاتی ہے، مجھے یہ کہتے ہوئے خوشی ہوتی ہے کہ اس معاملے میں یہاں کوئی امتیاز نہیں بلکہ صرف فن کی قدر ہے۔

مہوش حیات نے کہا ہے کہہماری انڈسٹری اور کمیونٹی میں صنفی امتیاز کا کوئی تصور نہیں کیونکہ پاکستانی فلم انڈسٹری میں ایک دوسرے کی عزت کی جاتی ہے، ایک دوسرے کو سمجھنے کے بعد ہی ہم کام شروع کرتے ہیں۔

مہوش حیات کا کہنا تھا کہ کسی بھی اداکار کو عمر کا لیبل نہیں دینا چاہیے، یہ ضروری نہیں کہ کردار ادا کرنے کے لیے بڑی عمر کی ضرورت ہو بلکہ اداکاری کی صلاحیت ہونا بے حد ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

محکمہ جنگلی حیات کی رابی پیر زادہ کیخلاف کارروائی

لاہور: گلوکارہ رابی پیرزادہ کو گھر میں اژدھے، مگرمچھ اور سانپ رکھنا مہنگا پڑ گیا۔ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے