مقبوضہ کشمیر کا فیصلہ کشمیری عوام کی رائے کے مطابق ہونا چاہیے

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا سوئیڈش ہم منصب سے رابطہ ، رہنماؤں میں مقبوضہ کشمیر کی صورت حال سمیت خطے میں امن و امان سے متعلق بات چیت ہوئی

بھارت مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا مرتکب ہورہا ہے، جنوبی ایشیا میں ایک نیا انسانی المیہ جنم لیتا دکھائی دے رہا ہے.

شاہ محمود قریشی نے سوئیڈش ہم منصب کو مطلع کیا کہ بھارت کے اقدامات نے پورے جنوبی ایشیا کو خطرات سےدوچار کر دیا. مقبوضہ کشمیرمیں مسلسل کرفیو کی وجہ سے زندگیاں اجیرن ہوگئی ہیں، لاک ڈاؤن سے ادویات، خوراک کی عدم دستیابی کا سامنا ہے، بھارت کااقدام سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے.

سویڈن کی وزیر خارجہ مارگوٹ وال سٹروم نے اس صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی جامع تحقیقات ہونی چاہییں.

سوئیڈش وزیر خارجہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرکے تنازع کا فیصلہ کشمیری عوام کی رائے کے مطابق ہونا چاہیے، مقبوضہ کشمیرکی تمام صورت حال پرنظر رکھےہوئے ہیں، فریقین افہام وتفہیم سےمعاملات حل کریں.

 

یہ بھی پڑھیں

ایس او پیز پر عمل اور احتیاط کریں ، آپ محفوظ رہیں گے

اسلام آباد: وزیراعظم نے کہا ہے کہ کورونا جانے والا نہیں، ویکسین کی تیاری تک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے