حمزہ علی عباسی 25 اگست کو نیمل خاور سے نکاح کررہے ہیں

کراچی: اداکار حمزہ علی عباسی نے اپنی شادی سے متعلق تصدیق کی کہ وہ نیمل خاور سے نکاح کر رہے ہیں

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے جاری کردہ بیان میں اداکار کا کہنا تھا کہ میں نے فیصلہ کیا تھا کہ 25 اگست کے بعد ہی شادی سے متعلق سب کو آگاہ کروں مگر چونکہ خبر پہلے ہی سامنے آچکی تو میں اس بات کی تصدیق کرتا ہوں کہ میں اور نیمل شادی کرنے جارہے ہیں۔

حمزہ علی عباسی کا کہنا تھا کہ جب آپ مسلسل اللہ سے رجوع رکھتے ہیں تو ہو آپ کے خلوص کو قبول کرتا اور آپ کو انعام دیتا ساتھ ہی آپ کے دل میں اُن چیزوں کا خیال پیدا کردیتا ہے جو پہلے کبھی پیدا نہیں ہوئے۔

کچھ لوگ محبت میں گرفتار ہوکر یا تنہائی دور کرنے یا پھر خاندان اور نسل بڑھانے کے لیے شادی کرتے ہیں، یقینی طور پر یہ اچھی وجوہات ہیں مگر میرا یقین ہے کہ جب آپ شادی اللہ کی خوشنودی کے لیے کررہے ہوں تو وہ آپ کو کامیاب کرتا ہے۔

حمزہ علی عباسی کا کہنا تھا کہ نیمل زندگی بھر ساتھ دینے اور شادی کے لیے بخوشی تیار ہے، اب ہم ایک دوسرے کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتے تو اس لیے 25 کو نکاح اور 26 اگست کو ولیمے کی چھوٹی سی تقریب کے ساتھ سفر کا آغاز کریں گے اور بقیہ زندگی اللہ کو خوش کرنے کے لیے ایک ساتھ گزاریں گے۔

 

 

یہ بھی پڑھیں

اداکار نواز الدین صدیقی کی اہلیہ نے اداکار پر سنگین الزامات عائد

اداکار نواز الدین صدیقی کی اہلیہ نے اداکار پر سنگین الزامات عائد

نوازالدین صدیقی کی اہلیہ عالیہ کے وکیل نے بتایا کہ نوازاں الدین کو ای میل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے