میوزک کمپوزر خیام کا ممبئی میں 92 برس کی عمر میں انتقال ہوگیا

میوزک کمپوزر خیام کا ممبئی میں 92 برس کی عمر میں انتقال ہوگیا

نئی دہلی: ان کا اصل نام محمد ظہور خیام ہاشمی تھا، تاہم میوزک کی دنیا میں وہ خیام کے نام سے پہچانے جاتے تھےان کا تعلق ایک مسلمان پنجابی خاندان سے تھا جہاں موسیقی کو ممنوع سمجھا جاتا تھا

خیام نے موسیقی کی تعلیم معروف موسیقار بابا چشتی سے لاہور میں حاصل کی تھی۔
انہوں نے موسیقی میں اپنے کیریئر کا آغاز 17 سال کی عمر میں کیا، جبکہ فلمی زندگی کا آغاز 1953میں فلم فٹ پاتھ سے کیا۔
انہیں 1981 میں سامنے آئی کامیاب فلم ‘امراؤ جان ادا’ کی موسیقی کے لیے بھارتی نیشنل ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔
وہ ‘امراؤ جان ادا’ کے علاوہ ‘آخری خط’، ‘کبھی کبھی’، ‘دل ناداں’، ‘درد’ اور ‘رضیہ سلطانہ’ کی موسیقی پر بھی کام کرچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

اداکار محسن عباس نے بچے کے اخراجات دینے سے انکار کردیا

اداکار محسن عباس نے بچے کے اخراجات دینے سے انکار کردیا

 لاہور:  اداکار و میزبان محسن عباس نے اہلیہ کی جانب سے بچے کے اخراجات کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے