حمزہ شہباز کیخلاف آمدن سے زائداثاثہ جات اورمنی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی

لاہور: نیب حکام نے تحقیقات کے لئےمزید ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے بتایاوعدہ معاف گواہ شاہد رفیق حمزہ شہباز کے لیے منی لانڈرنگ میں کرتارہا

عدالت نےپوچھاجب بیرون ملک سےپیسہ آئےتوشناختی کارڈ لیے جاتے ہیں، تب کیسے منی لانڈرنگ ہوئی؟عدالتی استفسار پر نیب حکام نے منی لانڈرنگ کے طریقہ کار کا کچا چٹھا کھول دیا۔
نیب حکام نے بتایا رانا ظہیر نامی بندے نے سلمان شہباز کو ایک کروڑروپے بھجوائے، عدالت نے سوال کیا رانا ظہیر نامی بندے کوشناخت کر لیا ہے کہ نہیں؟
نیب وکیل نے جواب دیااسکی شناخت ہو گئی ہے اس نے لندن سے حمزہ شہبازکے اکاؤنٹ میں ٹی ٹی کی، فاضل جج نے نیب کے دلائل پرحمزہ شہبازسے پوچھاآپ کچھ کہنا چاہتے ہیں،تواُن کےپاس صفائی میں کہنے کو کچھ نہیں تھا۔ اور وہ الٹا جج سے ہی سوال کرنے لگے مجھے بتائیں میں نے کرپشن کی ہے؟میرا دامن توصاف ہے۔
عدالت نے فریقین کو سُننے کے بعد حمزہ شہباز کے جسمانی ریمانڈ میں 14 دن کی توسیع کرتے ہوئے ملزم کو4 ستمبر کو پیش کرنے کا حکم دیا۔

یہ بھی پڑھیں

اداکارہ عظمیٰ خان اور ان کی بہن پر تشدد کرنے والی خاتون سامنے آگئی

لاہور :آمنہ عثمان کا کہنا ہے کہ وہ لڑکی میری 13سالہ شادی کو خراب کرنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے