نئی گج ڈیم کی تعمیر میں تاخیر اور اس کی لاگت تین گنا تک بڑھ جانے پر تعمیراتی کمپنی کے کارکردگی پر اعتراضات

نئی گج ڈیم کی تعمیر میں تاخیر اور اس کی لاگت تین گنا تک بڑھ جانے پر تعمیراتی کمپنی کے کارکردگی پر اعتراضات

اسلام آباد: سیکریٹری منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات ظفر حسن نے کمیٹی کو بتایا کہ نئی پانی پالیسی کی وجہ سے یہ معاملہ بہت زیادہ پیچیدہ ہوچکا ہے، یہ معاملہ عدلیہ کی زیر نگرانی ہے جس کے بہترین حل کا انتظار کیا جارہا ہے

کمیٹی اجلاس کے دوران سینئر حکام نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی اور سندھ حکومتوں کے درمیان بات چیت تعطل کا شکار ہے کہ 2009 میں تجویز کی گئی لاگت 16 ارب 90 کروڑ روپے اور پی سی ون کی لاگت 26 ارب 23 کروڑ روپے کے فرق کی ادائیگی کون کرے گا؟
سینئر حکام نے یہ بھی بتایا کہ وفاقی حکومت کا ماننا ہے کہ مالیاتی تاخیر سندھ حکومت کی جانب سے کی جارہی ہے۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ کہ 2018 میں پی سی ون پر نظر ثانی کی گئی جس میں واٹر اینڈ پاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) نے پاور ہاؤس، پروجیکٹ کالونی، رابطہ سڑکیں، ذخیر آب اور منچھر جھیل سے پائپ لائن کی تعمیر کو شامل کرلیا تھا جس سے اس کی لاگت 46 ارب 73 کروڑ روپے تک پہنچ گئی تھی۔
پی سی ون کی تجویز کے لیے قوم اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی (ای این سی ای سی) کو منظوری جمع کروائے ہوئے بھی 9 ماہ گزرچکے ہیں۔
ظفر حسن کا کہنا تھا کہ ای این سی ای سی نے فیصلہ کیا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں مذکورہ لاگت کو برابری کی بنیاد پر ادا کریں، تاہم سندھ حکومت کا اصرار ہے کہ وفاقی حکومت بڑھ جانے والی اضافی لاگت کا پورا بوجھ برداشت کرے۔
اپنا رد عمل دیتے ہوئے سندھ کے سیکریٹری خصوصی برائے آبپاشی اسلم انصاری نے کمیٹی ممبران کو آگاہ کیا کہ صوبائی حکومت اپنے حصے کی ادائیگی کے لیے تیار ہے۔
اسلم انصاری کا کہنا تھا کہ نئی گج ڈیم کی لاگت میں موخر ادائیگی اور اس کی ساخت میں ہونے والے رد و بدل کی وجہ سے تبدیلی کی گئی ہے جس میں صوبائی حکومت نے کسی بھی طرح کی مداخلت نہیں کی تھی۔
انہوں نے اعتراض اٹھایا کہ پی سی ون (لاگت کی پہلی نظر ثانی) کی منظوری کے بعد وفاقی حکومت کو اس معاملے کو سامنے لانا تھا، تاہم یہ غیر منصفانہ ہے کہ بعد میں سندھ حکومت سے بڑھ جانے والی لاگت کی ادائیگی کا مطالبہ کیا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے اپنا موقف سپریم کورٹ میں جمع کروایا جس نے اس معاملے کا نوٹس لیا۔

یہ بھی پڑھیں

سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم کو سینٹ میں قائد ایوان نامزد

سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم کو سینٹ میں قائد ایوان نامزد

اسلام آباد: چیرمین سینٹ کی جانب سے جلد ڈاکٹر شہزاد وسیم کو بطور سینٹ میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے