چین سے ہونے والی تجارت سمیت دیگر تجارتی معاملات سے متعلق مبینہ منی لانڈرنگ کے ریکارڈ کی تفصیلات طلب

چین سے ہونے والی تجارت سمیت دیگر تجارتی معاملات سے متعلق مبینہ منی لانڈرنگ کے ریکارڈ کی تفصیلات طلب

کراچی: سی آئی آئی کے کراچی میں قائم دفتر کے ڈائریکٹر عرفان جاوید نے چینی حکام کو خط لکھ کر تفصیلات طلب کیں جس کے ساتھ متعلقہ نمونوں کی کاپی بھی 18 جولائی کو ارسال کی گئی

مصدقہ اطلاعات ہیں کہ ایس ایم فوڈ میکرز لمیٹڈ ملتان اور چین میں موجود چاؤذو ہائیے پیکنگ اینڈ پرنٹنگ فیکٹری، قوانگڈونگ ڈینگنگ پرنٹنگ کارپوریشن لمیٹڈ اور شان تو ژونگی کلر پرنٹنگ فیکٹری نامی کمپنیوں کے ساتھ مقامی فوڈ ٹریڈرز کی اشیا ’کوکو مستی‘ کے لوگو کی پرنٹنگ کی ٹرانزیکشن میں منی لانڈرنگ کا انکشاف ہوا ہے۔
پاکستانی شہریوں تنویر بٹ اور حنیف محمد قاسم نے شینزین فینگو امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ کارپوریشن لمیٹڈ اور شینزین ہونگائی چینگ ٹریڈنگ کمپنی لمیٹڈ قائم کی تھی۔
ملتان میں موجود کمپنی فوڈ میکرز لمیٹڈ اپنے آرڈر بلاواسطہ مصنوعات کی خالی پیکنگ کی تیاری کرنے والی کمپنیوں کو ارسال کرتی ہے۔
اس تمام تجارتی امور کی ادائیگی کے لیے تنویر بٹ اور حنیف محمد قاسم کی کمپنیوں کے ذریعے حوالہ یا ہنڈی کی مدد سے پیسے کی ترسیل کی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہرقائد کے مختلف علاقوں میں بدترین غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ برقرار

شہرقائد کے مختلف علاقوں میں بدترین غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ برقرار

کراچی: لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کراچی کے مختلف علاقوں میں مختلف نوعیت کا ہے، شہر کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے