ملزمان نے گلزار ہجری اسکیم 33 تعمیراتی منصوبہ شروع کیا تھا،منصوبے پر کوئی کام نہیں کیا

ملزمان نے گلزار ہجری اسکیم 33 تعمیراتی منصوبہ شروع کیا تھا،منصوبے پر کوئی کام نہیں کیا

کراچی:احتساب عدالت نے پاکستان پوسٹ آفس ایمپلائز یونین کو آپریٹوہاوسنگ سوسائٹی کے فنڈز میں کرپشن سے متعلق ریفرنس کا فیصلہ سنادیا

عدالت نے جرم ثابت ہونے پر 5 ملزمان کو سزا سنادی۔ عدالت نے سوسائٹی کے چیئرمین کامران نبی کو 7 سال قید اور 3 کروڑ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔
ملزم محمد جعفر کو 7 سال قید اور 5 کروڑ روپے جرمانہ، ملزم عبد العلیم کو 7 سال قید اور 2 کروڑ روپے جرمانہ، ملزم عمر ابو الحسن کو 7 سال قید اور 7 کروڑ روپے اور ملزم جالات خان کو 7 سال قید کے ساتھ ساتھ 40 لاکھ روپے جرمانے کی سزائیں سنائی، عدالت نے ایک ملزم تہذیب کو عدم شواہد کی بنا پر بری کردیا۔
ملزمان نے گلزار ہجری اسکیم 33 تعمیراتی منصوبہ شروع کیا تھا، ملزمان نے منصوبے کے نام پر17 کروڑروپے کی کرپشن کی، منصوبے پرتاحال کوئی کام شروع نہیں کیا جاسکا۔

یہ بھی پڑھیں

کراچی میں آج شام پھر تیز آندھی چلنے کا امکان

کراچی میں آج شام پھر تیز آندھی چلنے کا امکان

کراچی: کراچی کاموجودہ درجہ حرارت30ڈگری سینٹی گریڈ اور ہوا میں نمی کاتناسب74فیصد ہے،آج زیادہ سےزیادہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے