سول سروس ایسے پرعزم افراد پر مشتمل ہو جو عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار ہوں

سول سروس ایسے پرعزم افراد پر مشتمل ہو جو عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار ہوں

اسلام آباد: وزیرِاعظم عمران خان کی زیر صدارت سول سروس اصلاحات میں پیش رفت کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں مشیر برائے ادارہ جاتی اصلاحات نے سول سروس ریفارمز میں اب تک کی پیش رفت

وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملک کے 65 اہم ترین خود مختار اداروں میں تعیناتی کے لیے پہلی بار ایک جامع اور شفاف نظام مرتب کیا گیا ہے جب کہ سرکاری ملازمین کی بھرتیوں، کارکردگی جانچنے کے معیار اورترقی کے طریقہ کار کے لیے موجودہ نظام میں ضروری تبدیلیاں کی جا رہی ہیں۔
وزیراعظم نے سول سروسز ریفارمز کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اصلاحات کا عمل جلد از جلد مکمل کیا جائے، وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سیاسی ویژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے ضروری ہے کہ سول سروسز قابل اور پرعزم افرادی قوت پر مشتمل ہو، سول سروس ایسے پرعزم افراد پر مشتمل ہو جو عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار ہوں۔

یہ بھی پڑھیں

جیل میں صرف جیل مینوئل کے مطابق سہولیات فراہم کی جارہی ہیں

جیل میں صرف جیل مینوئل کے مطابق سہولیات فراہم کی جارہی ہیں

راولپنڈی: مہناز سعید کا مزید کہنا تھا کہ جیل میں انہیں غیر قانونی سہولیات فراہم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے