بھارتی گلوکارہ کو ریپ کی دھمکیاں

بھارتی گلوکارہ ہارڈ کور کو حکومت کے خلاف بولنے پر حکمران جماعت بھارتیہ جنتنا پارٹی کے حامی ریپ اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔

گلوکارہ نے اپنی ویڈیو میں بھارتی حکومت کے حامیوں کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کی ذہنیت گندی ہے اور وہ گندگی کے علاوہ کچھ نہیں سوچ سکتے۔

رواں ماہ ہارڈ کور نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو جاری کی، جس میں انہوں نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی کے صدر امیت شاہ کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ وہ سامنے آکر ان سے بات کریں اور چھپ کر انہیں مارنے کی دھمکیاں نہ دیں۔

ویڈیو میں گلوکارہ نے یہ بھی اعلان کیا کہ وہ خالصتان تحریک کو سپورٹ کریں گی۔

ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد بھارتی سیاست دان منجندر سنگھ سرسا نے ایک ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہارڈ کور کی جانب سے دیے بیان کی مذمت کرتے ہیں اور دنیا کو بتانا چاہتے ہیں کہ گلوکارہ سکھ برادری کا حقیقی چہرہ نہیں کیوں کہ سکھ کبھی اپنے ملک کے خلاف نہیں جاتے۔

جس کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ہارڈ کور کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا جبکہ بھارتی حکومت کے سپورٹرز نے گلوکارہ کو دھمکیاں دینا بھی شروع کردیں۔

اب انہوں نے اپنی نئی ویڈیو میں بتایا کہ بھارتی مرد انہیں اس لیے برداشت نہیں کر پارہے کیوں کہ وہ ان سے زیادہ ٹیلنٹڈ اور مقبول ہیں۔

گلوکارہ کے مطابق میں بھارت کی پہلی خاتون ہپ ہاپ آرٹسٹ ہوں، میں نے دنیا کے سامنے بھارت کی مثبت شکل پیش کی۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت کو یہ سمجھنا چاہیے کہ انہیں ریپ اور قتل کی دھمکیاں دے کر ڈرایا نہیں جاسکتا، وہ جو کہنا چاہتی ہیں ضرور کہیں گی۔

بھارتی حکومت کے خلاف آواز اٹھانے اور ویڈیوز جاری کرنے کے بعد گلوکارہ کے ٹوئٹر اکاونٹ کو بھی بلاک کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

اداکار نواز الدین صدیقی کی اہلیہ نے اداکار پر سنگین الزامات عائد

اداکار نواز الدین صدیقی کی اہلیہ نے اداکار پر سنگین الزامات عائد

نوازالدین صدیقی کی اہلیہ عالیہ کے وکیل نے بتایا کہ نوازاں الدین کو ای میل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے