قائم علی شاہ کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور

قائم علی شاہ کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) رہنما کی ضمانت 29 اگست تک کے لیے منظور کرتے ہوئے عدالت نے انہیں 5 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا بھی حکم

قائم علی شاہ کے وکیل نے عدالت میں موقف پیش کیا کہ ان کے موکل قومی احتساب بیورو(نیب) کی تفتیشی ٹیم کے ساتھ مکمل تعاون کررہے ہیں لہٰذا ان کی درخواست ضمانت قبول کی جانی چاہیے۔
درخواست میں کہا گیا کہ انسدادِ بدعنوانی کا ادارہ ان سے باغ ابنِ قاسم کی رفاہی زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ اور کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے) کے 2 پلاٹس کے ساتھ اس کے انضمام کے حوالے سے تفتیش کررہا ہے۔
درخواست گزار کا کہنا تھا کہ سجاد علی عباسی کو اس الزام پر نیب نے گرفتار کیا کہ بحیثیت ایگزیکٹو ڈسٹرک آفیسر (ریونیو) کراچی وہ اس کمیٹی کا حصہ تھے جس نے رفاہی پلاٹ گیلیکسی کنسٹرکشن پرائیویٹ لمیٹڈ کو دیا۔
اس کے ساتھ وہ اس کمیٹی کا بھی حصہ تھے جس نے باغِ ابنِ قاسم کی زمین مذکورہ کمپنی کے لیے ریگولرائز کی۔
درخواست گزر نے وضاحت کی کہ گیلکسی کنسٹرکشن کمپنی نے زمین کی الاٹمنٹ کے لیے 20 مئی 2008 کو وزیراعلیٰ کے دفتر میں درخواست جمع کروائی تھی۔
مذکورہ درخواست کو متعلقہ حکام کے پاس بھجوایا گیا تھا جس پر سجاد عباسی نے تعمیراتی کمپنی کے لیے 70 ہزار روپے فی مربع گز کی قیمت پر زمین کی الاٹمنٹ کی تجویز دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

ساحلی علاقے صوبائی حکومت کے زیر انتظام لانے کا فیصلہ

ساحلی علاقے صوبائی حکومت کے زیر انتظام لانے کا فیصلہ

کراچی: قانونی مسودے کی سندھ اسمبلی سے منظوری کے بعد کراچی کے تمام ساحل سندھ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے