مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ بھی مقبوضہ کشمیر میں ریاستی مظالم پر بول پڑیں

مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ بھی مقبوضہ کشمیر میں ریاستی مظالم پر بول پڑیں

بھارتی ریاست مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابینرجی بھی مقبوضہ کشمیر میں ریاستی مظالم پر بول پڑیں۔

عالمی یوم انسانیت پر اپنے پیغام میں ممتابینرجی نے کہا کہ آج دنیا میں انسانیت کا دن منایا جا رہا ہے اور کشمیر میں انسانی حقوق کو بری طرح پامال کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم سب کو کشمیر میں امن اور انسانی حقوق کی بحالی کیلئے دعا کرنی چاہیے۔

یاد رہے کہ بھارت نے 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کی ہے جس کے بعد سے ہی وادی میں سخت کرفیو نافذ ہے۔

مقبوضہ وادی میں مواصلات، ٹیلیفون، موبائل فون اور انٹرنیٹ معطل ہے جبکہ مسلسل 15 روز سے جاری کرفیوں کے باعث بچوں کے دودھ، ادویات اور اشیائے ضروریہ کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔

پاک فوج کسی بھی قسم کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہے، ڈی جی ایم او

یہ بھی پڑھیں

برطانیہ میں پندرہ جون سے دکانیں کھل جائیں گی

لندن: برطانوی حکومت نے ملک میں لاک ڈاؤن ختم کرنے کا اعلان کردیا وزیراعظم بورس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے