ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لئے مزید ڈھائی کروڑ ڈالر کی قرض کی منظوری

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لئے مزید ڈھائی کروڑ ڈالر کی قرض کی منظوری

اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لئے مزید ڈھائی کروڑ ڈالر کی قرض کی منظوری دے دی گئی ، بینک کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ یہ رقم ایس ایم ای سیکٹر کے لئے دی جائےگی

رقم کا مقصد پاکستانی خواتین کے چھوٹے کاروبار کے لئے سرمائے کی فراہمی ممکن بناناہے۔
بینک کا کہنا ہے کہ پاکستانی معیشت کے لئے خواتین کی سرمائے تک رسائی بہت اہم ہے، پاکستانی معشیت کے لئے ایک مجموعی معاشی نظام انتہائی اہم ہے۔
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لئے پروگرام بیسڈ فنانسنگ کا آغاز کردیاہے، یہ عمل دوسال سےرکاہوا تھا۔
اس سے قبل ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لئے50 کروڑڈالر قر ض کی منظوری دی تھی اور کہا تھا قرض سےتجارتی خسارے کوکم کرنےمیں مددملےگی۔

یہ بھی پڑھیں

سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم کو سینٹ میں قائد ایوان نامزد

سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم کو سینٹ میں قائد ایوان نامزد

اسلام آباد: چیرمین سینٹ کی جانب سے جلد ڈاکٹر شہزاد وسیم کو بطور سینٹ میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے