آصف زرداری اور فریال تالپور کی سہولتوں کی درخواست پرسماعت

آصف زرداری اور فریال تالپور کی سہولتوں کی درخواست پرسماعت

اسلام آباد: احتساب عدالت میں جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کی سماعت ہوئی ، سابق صدر آصف زرداری کو 4 اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کو 10 روزہ جوڈیشل ریمانڈ مکمل

فریال تالپور کو جیل میں سہولتیں فراہم کیے جانے کی درخواست دائر کی گئی، جس میں قرآن پاک سننے کے لیے فریال تالپور کو آئی پوڈ رکھنے کی اجازت کی استدعا کرتے ہوئے کہا آئی پوڈ میں وائی فائی یا انٹرنیٹ نہیں ہوگا، صرف آیات سن سکیں گی، جس پر جج نے کہا :جیل حکام سے پہلے بات کر کےاجازت لیں۔
آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ جیل والے بہت تنگ کرتے ہیں، وکیل لطیف کھوسہ نے کہا آصف زرداری سے بچےنہیں مل سکتے،وکلانہیں مل سکتے، سب کوروکاجارہاہے۔
آصف زرداری کی جیل میں اے کلاس دینےکی درخواست پر سماعت میں وکیل نے کہا آصف زرداری جب صدر نہیں تھے تب بھی انہیں اے کلاس دینے کا حکم دیاگیا
سابق صدر کو بیماریاں لاحق ہیں، جان کو خطرہ ہوسکتا ہے، اے سی دیا جائے۔
آصف زرداری نیب کسٹڈی میں تھے توعید کی نماز نہیں پڑھنےدی گئی ، جس پر جج احتساب عدالت کا کہنا تھا ایک درخواست وہ بھی دی گئی تھی کہ نماز نہیں پڑھنےدیتے، تو وکیل لطیف کھوسہ نے کہا جی! زرداری صاحب کوعید کی نماز بھی نہیں پڑھنےدی گئی۔
کیس بینکنگ کورٹ سےمنتقل ہواہے، نیب ضمنی ریفرنس دائر نہیں کر سکتا تو جج محمد بشیر نے کہا جو کیس عدالت میں منتقل ہو چکا وہی ریفرنس ہے، لطیف کھوسہ نے کہا نیب منی لانڈرنگ ریفرنس میں ضمنی ریفرنس دائر کرےگا۔
عدالت نے میگا منی لانڈرنگ اور پارک لین ریفرنس میں آصف زرداری اور فریال تالپور کے جیل ریمانڈ میں پانچ ستمبرتک توسیع کردی جبکہ آصف زرداری اور فریال تالپور کی سہولتوں کی درخواست پرسماعت کل تک ملتوی کردی ۔

یہ بھی پڑھیں

آئی ایم ایف کا یہ وفد پاکستان کے دورےمیں اہم ملاقاتیں کرےگا

آئی ایم ایف کا یہ وفد پاکستان کے دورےمیں اہم ملاقاتیں کرےگا

اسلام آباد: آئی ایم ایف کا یہ ایس او ایس مشن ہے ، جو کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے