سٹی پولیس افسر (سی پی او) نے محرم کے دوران سیکیورٹی انتظامات پر نظر ثانی

سٹی پولیس افسر (سی پی او) نے محرم کے دوران سیکیورٹی انتظامات پر نظر ثانی

راولپنڈی: سی پی او نے پولیس کو ہدایت کی کہ ملزمان کو حراست میں لیا جائے اور نیشنل ایکشن پلان کے تحت نفرت انگیز مواد کو سوشل میڈیا پر ڈال کر امن و امان کی صورتحال خراب کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے

وزارت داخلہ کی جانب سے کالعدم قرار دی گئی دہشت گرد تنظیمیں اور گروہ سمیت فورتھ شیڈول میں موجود افراد ایسے کاموں میں ملوث ہوسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایسے افراد عوام میں نفرت پھیلاتے ہیں جس کی وجہ سے پولیس نے ایسے عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے۔
سی پی او کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد اپ لوڈ کرنے والے کسی بھی شخص سمیت سوشل میڈیا کے گروپ کے منتظمین کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے گا اور ان کے خلاف اے ٹی اے کے تحت مقدمات درج کیے جائیں گے۔
تھانوں، سرکل، ڈویژنز اور ضلعی سطح پر امن کمیٹی کے اجلاس کو بھی فوری یقینی بنایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ پولیس حکام امن کمیٹی کے اراکین سے رابطے میں رہیں اور لاؤڈ اسپیکر پر لگی پابندی پر محرم کے دوران سختی سے عمل در آمد کروایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

آئی ایم ایف کا یہ وفد پاکستان کے دورےمیں اہم ملاقاتیں کرےگا

آئی ایم ایف کا یہ وفد پاکستان کے دورےمیں اہم ملاقاتیں کرےگا

اسلام آباد: آئی ایم ایف کا یہ ایس او ایس مشن ہے ، جو کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے