وقت گذرنے کے ساتھ فلسطینیوں کےدیرینہ حقوق ساقط نہیں ہوسکتے

وقت گذرنے کے ساتھ فلسطینیوں کےدیرینہ حقوق ساقط نہیں ہوسکتے

یروشلم: فلسطینی عیسائی پادری کا کہنا تھا کہ فلسطینی قوم اپنے دیرینہ اصولوں اور بنیادی مطالبات پرقائم ہےغزہ کی پٹی میں پناہ گزینوں کے اپنے آبائی علاقوں میں واپس جانے کےلیے جاری مظاہرے اس بات کا ثبوت ہیں

عیسائی رہ نما نے ایک ریڈیو بیان میں کہا کہ غزہ میں حق واپسی مظاہرے فرزندان عرب اقوام، عرب ممالک، زندہ ضمیر انسانیت، مشرق ومغرب میں پھیلے انسان دوست سب کے لیے پیغام ہے کہ فلسطینی قوم اپنے حقوق پرکوئی سودے بازی نہیں کرے گی۔
بشپ عطا اللہ حنا کا کہنا تھا کہ اسرائیلی حکام عیساویہ کے فلسطینی باشندوں کو ان کے گھروں سے نکال باہر کرنا اور وہاں کے باسیوں کی قوم روح کو قتل کرنا چاہتےہیں مگر غاصب صہیونی دشمن اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہوسکتا۔
عیسائی مذہبی رہ نما نے عیساویہ کا دورہ کیا اوراسرائیلی ریاست کے جبر کے شکار فلسطینیوں سے ملاقات میں انہیں اپنے ہرممکن تعاون کا یقین دلایا۔

یہ بھی پڑھیں

'اگر ہم خطے میں حقیقی سلامتی چاہتے ہیں تو پھر اس کا حل امریکی جارحیت کو روکنا ہے

‘اگر ہم خطے میں حقیقی سلامتی چاہتے ہیں تو پھر اس کا حل امریکی جارحیت کو روکنا ہے

ایران : صدر حسن روحانی نے واشنگٹن کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے