حزب اختلاف سے تعلق رکھنے والی سیاسی ومذہبی جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس آج ہوگی

حزب اختلاف سے تعلق رکھنے والی سیاسی ومذہبی جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس آج ہوگی

اسلام آباد: اپوزیشن کی بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس اپوزیشن رہنما میاں شہباز شریف اور پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے بغیر منعقد ہوگی

اے پی سی کی صدارت جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان کریں گے۔ حزب اختلاف سے تعلق رکھنے والی جماعتیں مسئلہ کشمیر پر پیدا شدہ صورتحال پہ غور و خوص کریں گی۔
پی پی چیئرمین بلاول بھٹو بھی کل جماعتی کانفرنس میں شریک نہیں ہوں گے، بلاول بھٹو پہلے سے طے شدہ پروگرام کے مطابق گلگت بلتستان کے دورے کے لیے آج صبح اسکردو روانہ ہوں گے۔
ن لیگ کا کہنا ہے کہ شہباز شریف آج اے پی سی میں شرکت نہیں کر سکیں گے، کمر میں تکلیف کے باعث شہباز شریف کو ڈاکٹر نے مکمل آرام کی ہدایت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم کو سینٹ میں قائد ایوان نامزد

سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم کو سینٹ میں قائد ایوان نامزد

اسلام آباد: چیرمین سینٹ کی جانب سے جلد ڈاکٹر شہزاد وسیم کو بطور سینٹ میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے