آبادی میں مسلسل اضافے کی وجہ سے ہمارے موجودہ جنگلات شدید دباﺅ کا شکار ہیں

آبادی میں مسلسل اضافے کی وجہ سے ہمارے موجودہ جنگلات شدید دباﺅ کا شکار ہیں

گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے شجر کاری مہم مون سون 2019 کی مناسبت سے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ آبادی میں مسلسل اضافے کی وجہ سے ہمارے موجودہ جنگلات شدید دباﺅ کا شکار ہیں

گورنر بلوچستان نے کہا کہ جنگلات زیر زمین پانی میں اضافہ کرتے ہیں، مال مویشیوں کی چراگاہیں اور جنگلی حیات کا مسکن ہیں۔ لہذا ضرورت اس امر کی ہے کہ جنگلات کو بچانے کے لیے ہم سب مل کر عملی اقدامات کریں اور زیادہ سے زیادہ درخت لگا کر بلوچستان کے بنجر اور ویران علاقوں کو سرسبز کریں۔
جنگلات ایک قومی دولت ہیں، ایندھن وعمارتی لکڑی اور بے شمار صنعتوں کے لیے خام مال فراہم کرتے ہیں زمین کو کٹاﺅ سے محفوظ رکھتے ہیں، ریت کے ٹیلوں کو ساکت کرتے ہیں اور زمین کی زرخیزی اور دلکشی میں اضافہ کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

چمن میں کلی ٹاکی میں خسرے سے متاثرہ 5 بچے دوران علاج جاں بحق ہو گئے

چمن میں کلی ٹاکی میں خسرے سے متاثرہ 5 بچے دوران علاج جاں بحق ہو گئے

چمن: صوبہ بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ کے علاقے چمن میں ایک ہی گاؤں کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے