پاکستان میں بھارتی فلموں پر پابندی ، سونم کپور پریشان

نئی دہلی: پاکستان کی جانب سے بھارتی فلموں پر پابندی عائد ہونے کے بعد بھارتی اداکارہ پریشان

بالی وڈ اسٹارسونم کپور نے کہا ہے کہ  بطور فنکار ہر کوئی چاہتا ہے کہ اسے ہر جگہ دیکھا جائے ایسے یہ پابندی پریشانی کا باعث ہے

اداکارہ سونم کپور کا پاک بھارت کشیدہ صورتحال پر کہنا تھا کہ میں بہت محب وطن ہوں اور اس وقت جہاں حالات پہنچ چکے ہیں اسے دیکھ کر کافی دکھ ہوتا ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ 70 برس پہلے دونوں ممالک ایک تھے اور حقیقت یہ ہے کہ تفرقہ انگیز سیاست کھیلی جاتی ہے جس سے دل ٹوٹتا ہے تاہم مجھے لگتا ہے میرے لیے بہتر ہے کہ میں اس وقت خاموش رہوں اور اسے گزرنے دوں کیونکہ یہ وقت بھی گزر جائے گا۔

مسئلہ کشمیر سے متعلق سونم کپور نے کہا کہ یہ بہت مشکل ہے اور میں اسے اتنا زیادہ نہیں جانتی کیونکہ اس حوالے سے مختلف اور سچ کے برعکس خبریں پھیلی ہوئی ہیں جس کی وجہ سے مجھے واقعی نہیں پتا سچ کیا ہے۔

میں یہ سمجھتی ہوں کہ جو کچھ بھی چل رہا ہے اس پر سکون سے بات چیت ہو اور سمجھا جائے، جب اس بارے میں میرے پاس مکمل معلومات ہو گی تب میں اس پر اپنی رائے دے سکتی ہوں۔

مجھے نہیں پتا سب کیسے ٹھیک ہوگا لیکن وہاں امن ہونا چاہیے کشمیر ایک خوبصورت جگہ ہے جو بہت زیادہ خوف کی فضا میں ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں

معروف ماڈل زارا عابد کی پہلی مختصر فلم ریلیز

کراچی : طیارہ حادثے کا شکار ماڈل زارا عابد کی زندگی کی پہلی اور آخری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے