امریکہ روسیوں کو اغوا کر رہا ہے، ماسکو

امریکہ روسیوں کو اغوا کر رہا ہے، ماسکو

روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے ماسکو کی جانب سے امریکی میزائل ٹیکنالوجی چوری کئے جانے پر مبنی امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر کے حالیہ بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن، روس کی سفارتی املاک و اموال کی چوری کے علاوہ دنیا کے مختلف علاقوں سے روسیوں کو اغوا بھی کر رہا ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق ماریا زاخارووا نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ اطلاعات ومعلومات اور ٹیکنالوجی کی چوری میں امریکا کا ریکارڈ بہت پرانا ہے  کہا  کہ واشنگٹن نے دنیا کے مختلف ملکوں سے اطلاعات و ٹیکنالوجی منجملہ سن فرانسیسکو، میری لینڈ، نیویارک اور سیاٹل میں روس کے سفارتی مراکز سے اموال کی چوری اور خود عمارتوں کو قبضانے کے علاوہ متعدد روسیوں کو اغوا بھی کیا ہے۔امریکہ اور اس کے اتحادی ایک عرصے سے روس کے خلاف جھوٹے دعوے کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن نے حال ہی میں دعوی کیا ہے کہ روس نے امریکہ کے ہائپر سونک میزائلوں کی ٹیکنالوجی چوری کی ہے۔

فلسطینی شہری نے دو یہودی آباد کار گاڑی تلے روند ڈالے

یہ بھی پڑھیں

برطانیہ میں پندرہ جون سے دکانیں کھل جائیں گی

لندن: برطانوی حکومت نے ملک میں لاک ڈاؤن ختم کرنے کا اعلان کردیا وزیراعظم بورس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے