امریکی سفیر کی ملاقات ،ڈیوڈ ہیل نے جنرل راحیل شریف کی خدمات کو سراہا

 راولپنڈی: آرمی چیف جنرل راحیل شریف اپنے الوداعی دورے پرچکلالہ گیریژن راولپنڈی پہنچ گئے۔وطن کی خاطر قربانیاں دینے والے افسروں اور جوانوں کوخراج تحسین پیش کیا۔ امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل بھی آرمی چیف سے ملے۔

تفصیلات کےمطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے راولپنڈی میں چکلالہ گیریژن کا دورہ کیاتو کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹننٹ جنرل ملک ظفر اقبال نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ٹین کور کے افسران اور جوانوں سے خطاب بھی کیا۔ آرمی چیف نے وطن عزیز کی خاطر قربانیاں دینے والے افسران اور جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے امریکی سفیر نے بھی ملاقات کی۔ ڈیوڈ ہیل کا کہناتھا کہ جنرل راحیل شریف کی سربراہی میں پاک آرمی نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایم کامیابیاں حاصل کیں۔امریکی سفیر نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی خدمات کو بھی سراہا۔

یہ بھی پڑھیں

غیر منظورشدہ منصوبوں کے لیے آئندہ بجٹ میں کوئی رقم مختص نہیں کی جائے گی

غیر منظورشدہ منصوبوں کے لیے آئندہ بجٹ میں کوئی رقم مختص نہیں کی جائے گی

اسلام آباد: قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے بتایا کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے