گزشتہ روز ہونے والے بم دھماکے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں درج

گزشتہ روز ہونے والے بم دھماکے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں درج

کوئٹہ : گزشتہ روز کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک کی مسجد میں نماز جمعہ کے دوران بم دھماکے کے نتیجے میں امام مسجد سمیت 5 افراد شہید

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق مقدمہ حافظ عبدالمجید کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے۔ مقدمے میں قتل، اقدام قتل دہشت گردی سمیت ایکسپلوسیو ایکٹ کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
کچلاک کی مسجد میں نماز جمعہ کے دوران بم دھماکے کے نتیجے میں امام مسجد سمیت 5 افراد شہید اور 24 زخمی ہوئے تھے۔ ڈی آئی جی کوئٹہ کے مطابق ریموٹ کنٹرول بم امام مسجد کے منبر کے نیچے نصب کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

بگٹی کرکٹ اسٹیڈیم میں واحد ایک روزہ میچ 1996 میں کھیلاگیا تھا

بگٹی کرکٹ اسٹیڈیم میں واحد ایک روزہ میچ 1996 میں کھیلاگیا تھا

کوئٹہ: میزبان ٹیم 28 سے 31 اکتوبر تک خیبر پختونخوا جبکہ 4 سے 7 نومبر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے