بھارت نے کشمیریوں کی زندگی اجیرن کردی ہے

لاہور:مشعال ملک نے کہا ہے کہ اب اقوام متحدہ کی جانب سے عملی اقدامات کا وقت ہے۔

مشعال ملک نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم کشمیر کے وارث ہیں، کشمیر ہمارا ہے، بھارت نے کشمیریوں کی زندگی اجیرن کردی ہے

بھارت کشمیریوں کے خون کا پیاسہ ہے، پاکستان کا بچہ بچہ کشمیریوں کی آواز بنا ہوا ہے، کشمیر سے دنیا میں کوئی بڑا مسئلہ نہیں ہے

بھارتی فوج وحشی درندوں کی طرح کشمیریوں کو مار رہی ہے، بھارت پورے مقبوضہ کشمیر کو قبرستان بنانا چاہتا ہے، بھارت کا سیاہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہوچکا ہے۔

مشعال ملک نے کہا کہ سیکیورٹی کونسل کا اجلاس کشمیریوں اور پاکستانیوں کی فتح ہے، بھارتی فوج دہشت گرد فوج ہے، پورے کشمیر پر قبضہ کررکھا ہے۔

بھارتی فوج نے یاسین ملک کو ڈیتھ سیل میں رکھا ہے، بھارت کشمیریوں کو جذبے کو دبا نہیں سکتا ہے، اقوام متحدہ نہیں جاگا تو دنیا کی سب سے بڑی جنگ یہاں ہوسکتی ہے۔

کشمیریوں کی آزادی کی تحریک کو ظلم سے دبایا نہیں جاسکتا ہے، عالمی برادری کو بھارت پر دباؤ ڈالنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

قصور سے اغواء تین بچوں کی لاشیں مل گئیں

قصور سے اغواء تین بچوں کی لاشیں مل گئیں

قصور کے علاقے چونیاں میں ڈھائی ماہ کے دوران اغواء ہونے والے تین بچوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے