مہوش حیات نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

ناروے میں حکومت کی جانب سے اداکارہ مہوش حیات کو حسن کار کردگی کے اعزاز سے نوازا گیا۔

مہوش حیات کو حکومت نارووے کی جانب سے اپنے شعبے میں بہترین خدمات پر حسن کار کردگی کے اعزاز سے نوازا گیا۔

کچھ ماہ قبل حکومت پاکستان کی جانب سے بھی مہوش حیات کو تمغہ امتیاز سے بھی نوازا گیا تھا۔

مہوش حیات کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر ایک پوسٹ کی گئی جس میں تقریب سے خطاب کرتی نظر آرہی ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی بتایا کہ یہ میرے لئے بہت اعزاز کی بات ہے کہ اوسلوم میں ہونے والی امن سے وابستہ تقریب میں موجود مہمانوں اور ناروے کی قابل احترام وزیر اعظم میڈم ارنا سولبرگ کی موجودگی میں خطاب کرنے کا موقع ملا۔

مہوشن حیات نے کہا کہ تقریب میں مجھے اپنے شعبے میں گراں قدر خدمات پر حسن کارکردگی کا ایوارڈ بھی دیا گیا جب کہ میرے لئے فخر کی بات ہے کہ مجھے بہترین تقریب میں امن کے فروغ میں سنیما کے کردار پر بات کرنے کا موقع ملا۔

مہوشن حیات نے کہا کہ بالی ووڈ محبت کو فروغ دینے کی بجائے نفرتوں کو پروان چڑھا رہا ہے  اپنی فلموں کے ذریعے پاکستان کو ولن دکھانے کی کوشش کر رہا ہےجیسا کہ وہ کرتے آرہے ہیں

یہ بھی پڑھیں

معروف ماڈل زارا عابد کی پہلی مختصر فلم ریلیز

کراچی : طیارہ حادثے کا شکار ماڈل زارا عابد کی زندگی کی پہلی اور آخری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے