بھارتی گلوکار میکا سنگھ پر بالی وڈ میں کام کرنے پر پابندی

ممبئی :   بھارتی فلم اندسٹری نفرت کی آگ میں اپنے ہی لوگوں کو جلانے لگی

پاکستان میں پرفارمنس پر بھارتی گلوکار میکا سنگھ پر بالی وڈ میں کام کرنے پر پابندی لگا دی گئی ، میکا سنگھ نے گزشتہ ہفتے کراچی میں شادی کی ایک تقریب کے دوران لائیوپرفارمنس کی تھی۔

نامور بھارتی گلوکار میکا سنگھ نے گزشتہ ہفتے پاکستان کے شہر کراچی میں شادی کی ایک تقریب کے دوران لائیوپرفارمنس کی تھی اور اسی وقت بھارتی حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے باعث دونوں ممالک میں کشیدگی عروج پر پہنچ چکی تھی۔

میکا سنگھ کی پرفارمنس کی ویڈیو منظرعام پر آنے کے بعد انڈین سینے ورکرز ایسوسی ایشن نے میکاسنگھ پر پابندی عائد کرتے ہوئے ان کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کردیا۔

سینے کے صدر کا کہنا ہے جب پاکستان اور بھارت کے درمیان کشمیر کے معاملے پرٹینشن چل رہی تھی اس وقت میکا سنگھ نے قوم کے بجائے پیسوں کو اہمیت دی۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق ’’آل انڈیا سائنے ورکرز ایسوسی ایشن‘‘ نے میکا سنگھ پر پاکستان میں پروگرام میں پرفارم کرنے پر کسی بھی قسم کے اشتہار، فلم یا ٹی وی پروگرام میں کام کرنے پر پابندی لگا دی۔

ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کے گئے بیان کے مطابق انہوں نے میکاسنگھ کے ساتھ فلم پروڈکشن ہاؤسز، میوزک کمپنیز اور آن لائن میوزک وغیرہ کا بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سینے کے صدر سریش گپتا کا کہنا ہے کہ ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ بھارت میں کوئی بھی میکا سنگھ کے ساتھ کام نہ کرے اور اگر کسی نے ایسا کیا تو اسے قانونی مسائل کا سامنا ہوسکتاہے۔

 

 

یہ بھی پڑھیں

اداکار نواز الدین صدیقی کی اہلیہ نے اداکار پر سنگین الزامات عائد

اداکار نواز الدین صدیقی کی اہلیہ نے اداکار پر سنگین الزامات عائد

نوازالدین صدیقی کی اہلیہ عالیہ کے وکیل نے بتایا کہ نوازاں الدین کو ای میل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے