بھارتی یوم آزادی کی مبارکباد دینے پر ثانیہ مرزا تنقید کی زد میں

 ثانیہ مرزا کو بھارتی پرچم لہرانے کی تصویر شیئر کرنے پر سوشل میڈیا پر تنقید زد میں

شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا کو بھارتی پرچم لہرانے کی تصویر شیئر کرنے پر سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایاجارہاہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے اہلیان کشمیر سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے 15 اگست(بھارت کے یوم آزادی)کو یوم سیاہ قرار دیاہے۔

 

ثانیہ نے ٹوئٹر پر بھارتی یوم آزادی کے موقع پرآزادی کی مبارکباد پیش کی ہے جس پر ثانیہ کے لاتعداد فالوورز نے انہیں آڑےہاتھوں لیتے ہوئے شدید تنقید کا نشانہ بنایاہے۔

ایک صارف نے ثانیہ مرزا سے درخواست کرتے ہوئے کہا بھابھی پلیز پاکستانی  ہوجائیں اس کے ساتھ انہوں نے فری کشمیر(کشمیر کی آزادی)اور یوم سیاہ کے ہیش ٹیگ استعمال کیے۔

لوگوں نے پاکستان اورکشمیر کا جھنڈا شیئر کراتے ہوئے لکھا کشمیر بنے گا پاکستان انشااللہ۔

کشمیر بنے گا پاکستان انشااللہ

ایک ٹوئٹر صارف نے ثانیہ مرزا کو جواب دیتے ہوئے کہا انسانیت کے لیے یوم سیاہ منائیں۔

 

یہ بھی پڑھیں

معروف آل راؤنڈرعماد وسیم اورثانیہ اشفاق رشتہ ازدواج میں منسلک

معروف آل راؤنڈرعماد وسیم اورثانیہ اشفاق رشتہ ازدواج میں منسلک

اسلام آباد: ممتاز پاکستانی آل راؤنڈرعماد وسیم اوربرطانوی نژاد پاکستانی ثانیہ اشفاق رشتہ ازدواج میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے