مقبوضہ وادی میں مسلمانوں کے قتل عام کیلیے آرایس ایس کےغنڈے بھیجےجارہے ہیں،وزیراعظم

مقبوضہ وادی میں مسلمانوں کے قتل عام کیلیے آرایس ایس کےغنڈے بھیجےجارہے ہیں،وزیراعظم

اسلام آباد:

وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر دنیا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ  مقبوضہ کشمیر میں جو کچھ ہورہا ہے اگر ایسا ہونے دیا گیا تو نتائج خطرناک ہوں گے۔

وزیر اعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں12 دن سےکرفیونافذہے، پہلےسےبھاری فوج کے زیر قبضہ علاقے میں اضافی دستے تعینات ہیں، آر ایس ایس کےغنڈوں کوکشمیر میں بھیجا جارہاہے، مقبوضہ وادی میں مواصلاتی نظام مکمل طورپربند ہے، مودی کے مقبوضہ کشمیر میں اقدامات گجرات میں مسلمانوں کی نسل کشی کی مثال ہے۔

وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر خاموش تماشائی بنی دنیا کو جھنجھوڑتے ہوئے کہا کیا دنیا سربرینیکا کی طرح وادی میں ایک اور قتل عام خاموشی سے دیکھےگی؟ کیا دنیا خاموشی سےمقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کی نسل کشی دیکھتی رہےگی؟  دنیا کوخبردار کرناچاہتاہوں اگرایسا ہونےدیاگیاتوخطرناک نتائج ہوں گےمسلم دنیا سے شدید ردعمل اور سنگین نتائج برآمد ہوں گے، انتہاء پسندی کو ہوا ملے گی اور تشدد کا نیا دور ابھرے گا۔

ملک بھر میں بھارت کا یوم آزادی ’یوم سیاہ‘ کے طور پر منایا جا رہا ہے

یہ بھی پڑھیں

آئی ایم ایف کا یہ وفد پاکستان کے دورےمیں اہم ملاقاتیں کرےگا

آئی ایم ایف کا یہ وفد پاکستان کے دورےمیں اہم ملاقاتیں کرےگا

اسلام آباد: آئی ایم ایف کا یہ ایس او ایس مشن ہے ، جو کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے