پاکستانی شوبز ستاروں کے جشن آزادی پر پیغامات

ملک بھر سمیت دنیا بھر میں موجود پاکستانی یوم آزادی انتہائی جوش وجذبے سے منارہے ہیں

سوشل میڈیا کے ذریعے وطن عزیز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کررہے ہیں

ملکی شوبز ستاروں نے سوشل میڈیا پر جشن آزادی کے موقع پر مداحوں کے لیے پیغامات بھیجے۔

سپر اسٹار شان شاہد نے ٹوئٹر پر مداحوں کو جشن آزادی کی مبارک باد دی اور ساتھ ہی ایک عہد کیا کہ وہ وطن کی خاطر کسی قسم کی قربانی دینے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے اور ہر صورت اپنے ملک کی حفاظت کریں گے اور آئیں اس دن پر سب ایک ہوجائیں۔

سپر اسٹار ماہرہ خان نے بھی مداحوں کو اس کی مناسبت سے مبارکباد دی اور ٹوئٹر پر ’سوہنی دھرتی، اللہ رکھے ، قدم قدم آباد تجھے‘ لکھ کر شیئر کیا۔

ہمایوں سعید نے انسٹاگرام پر قومی پرچم شیئر کرتے ہوئے دعا لکھی کہ ’ اے اللہ ہمارے پیارے وطن پاکستان کی ہمیشہ حفاظت فرما کیوں کہ یہ ہمارا گھر اور ہمارا فخر ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اداکار نواز الدین صدیقی کی اہلیہ نے اداکار پر سنگین الزامات عائد

اداکار نواز الدین صدیقی کی اہلیہ نے اداکار پر سنگین الزامات عائد

نوازالدین صدیقی کی اہلیہ عالیہ کے وکیل نے بتایا کہ نوازاں الدین کو ای میل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے