تجارت کی عالمی تنظیم کو امریکہ کی دھمکی

تجارت کی عالمی تنظیم کو امریکہ کی دھمکی

امریکی صدر ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ امریکہ کے ساتھ تعلقات میں تجارت کی عالمی تنظیم نے اگر واشنگٹن کی مرضی کے مطابق تبدیلیاں نہیں کیں تو امریکہ اس تنظیم سے باہر نکل سکتا ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ نے یہ دعوی بھی کیا ہے کہ تجارت کی عالمی تنظیم، امریکہ سے غلط فائدہ اٹھا رہی ہے اور اگر ضروری ہوا تو امریکہ اس تنظیم سے باہر نکل جائے گا۔امریکہ میں ٹرمپ جب سے برسر اقتدار آئے ہیں وہ بہت سے دو طرفہ یا کثیر جانبہ بین الاقوامی معاہدوں منجملہ یونسکو، پیرس معاہدے، ایٹمی معاہدے اور آئی این ایف معاہدے سے علیحدگی اختیار کر چکے ہیں۔امریکی صدر ٹرمپ کے ان اقدامات کی بنا پر واشنگٹن کو عالمی سطح پر شدید ترین تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا ہے۔

بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ نے پاکستان چھوڑ دیا

یہ بھی پڑھیں

یمن میں ملٹری کیمپ کی مسجد پر میزائل حملے، 70 فوجی جاں بحق

یمن میں ملٹری کیمپ کی مسجد پر میزائل حملے، 70 فوجی جاں بحق

صنعاء: یمن میں ملٹری کیمپ پر میزائل حملے میں اموات کی تعداد بڑھ کر 70 …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے