اوسلو

ناروے میں مسجد پر حملہ، فائرنگ سے ایک زخمی

اوسلو: ناروے کے علاقے اوسلو میں مسجد کے باہر فائرنگ کا واقع پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔

اسلو میں واقع النور اسلامک سینٹر (مسجد) کے باہر نامعلوم حملہ آور نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو زخمی کردیا۔

پولیس حکام کے مطابق حملہ آور نے مسجد پر حملہ کرنے کی کوشش کی اور مسجد کے باہر شخص کو دیکھ کر اُس پر فائرنگ کر کے فرار ہوگیا۔

سیکیورٹی فورسز نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے حملہ آور کی تلاش شروع کی۔ اب سے کچھ دیر پہلے پولیس نے دعویٰ کیا کہ مسجد پر حملہ کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق حملہ آور سفید فام ہے جس نے فائرنگ کی واردات کے وقت یونیفارم پہن رکھا تھا اور چہرہ چھپانے کے لیے ہیلمٹ بھی استعمال کیا۔ یاد رہے کہ رواں ماہ نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں مسجد میں حملہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں سیکڑوں نمازی شہید ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

مقبوضہ کشمیر: حریت قیادت کی اپیل پر احتجاج، قابض فوج کی فائرنگ سے کئی مظاہرین زخمی

مقبوضہ کشمیر: حریت قیادت کی اپیل پر احتجاج، قابض فوج کی فائرنگ سے کئی مظاہرین زخمی

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت اور کرفیو کے باوجود گھروں میں نظربند حریت قیادت کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے