دنیا بھر سے آئے لاکھوں عازمین کی مکہ مکرمہ سے منیٰ روانگی شروع ہوگئی

دنیا بھر سے آئے لاکھوں عازمین کی مکہ مکرمہ سے منیٰ روانگی شروع ہوگئی

سعودی عرب: رواں برس 22 لاکھ سے زائد عازمین فریضہ حج ادا کر رہے ہیں جن میں سب سے زیادہ تعداد انڈونیشیا کے عازمین کی ہے جب کہ دوسرے نمبر پر پاکستانی عزام کا ہے

انڈونیشیا سے ڈھائی لاکھ عازمین جب کہ پاکستان سے 2 لاکھ عازمین فریضہ حج ادا کر رہے ہیں۔
8 ذوالحج سے عازمین حج کی مکہ مکرمہ سے منیٰ روانگی شروع ہوگئی، منیٰ میں قیام کے بعد عازمین کل صبح یعنی 9 ذی الحج کو میدان عرفات روانہ ہوں گے اور حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کریں گے جب کہ اسی روز بعد نماز فجر غلاف کعبہ تبدیل کیا جائے گا۔
ہر سال وقوف عرفہ کے دن پرانا غلاف اتار کر خانہ کعبہ پر نیا غلاف چڑھایا جاتا ہے۔
سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی بار فرزندان اسلام مسلسل تین روز تک 3 خطبے سنیں گے۔ ان میں پہلا خطبہ آج جمعہ کا خطبہ ہوگا، دوسرا خطبہ ہفتے کو حج کا خطبہ اور تیسرا خطبہ اتوار کو نماز عید الاضحٰی کا سنا جائے گا۔
وقوف عرفہ کے دوران مسجد نمرہ میں خطبہ حج کل ہوگا جس کے بعد نماز ظہر اور عصر ایک ساتھ ادا کی جائے گی۔
عازمین حج غروب آفتاب کے ساتھ ہی مزدلفہ روانہ ہوں گے جہاں وہ نمازِ مغرب اور عشاء ایک ساتھ ادا کریں گے، عازمین رات بھر کھلے آسمان تلے قیام کریں گے اور رمی کے لیے کنکریاں چنیں گے۔
دس ذی الحج کو طلوع آفتاب کے بعد حجاج کرام مزدلفہ سے رمی کے لیے جمرات جائیں گے پھر قربانی کے بعد سر منڈوا کر احرام کھول دیں گے اور طواف زیارت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

برطانیہ میں موٹاپے سے نجات کی سرکاری مہم کا آغاز

برطانیہ میں موٹاپے سے نجات کی سرکاری مہم کا آغاز

لندن: برطانیہ میں موٹاپے سے نجات کی سرکاری مہم کاآغازکردیاگیا، وزیر صحت میٹ ہینکاک کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے