پی سی بی نے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کردیا

 لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ نے 20-2019 کے کرکٹ سیزن کے لیے سنٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کردیا ہے۔

نئے سینٹرل کنٹریکٹ سے شعیب ملک اور حفیظ فارغ کردیئے گئے۔

آئندہ سیزن میں قومی کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کو مدنظر رکھتے ہوئے نیا سنٹرل کنٹریکٹ جاری کیا گیا ہے۔

نیا سینٹرل کنٹریکٹ یکم جولائی 2019 سے 30 جون 2020 تک ہوگا۔ کھلاڑیوں کے معاوضوں میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے۔ گزشتہ سال سینٹرل کنٹریکٹ 33 کھلاڑیوں کو دئیے گئے تھے جب کہ رواں برس پی سی بی نے19 کھلاڑیوں کو نیا سنٹرل کنٹریکٹ جاری کیا ہے۔

سینٹرل کنٹریکٹ میں کھلاڑیوں کو 3 کٹیگریز میں شامل کیا گیا ہے، اے کٹیگری میں سرفراز احمد، بابر اعظم اور یاسر شاہ شامل ہیں، بی کٹیگری میں اسد شفیق، اظہر علی، حارث سہیل، امام الحق، محمد عباس، شاداب خان ، شاہین شاہ آفریدی اور وہاب ریاض شامل ہیں جب کہ سی کٹیگری میں عابد علی، حسن علی، فخر زمان، عماد وسیم، محمد عامر، محمد رضوان، شان مسعود اور عثمان شنواری شامل ہیں۔

محمد حفیظ اور شعیب ملک کو سینٹرل کنٹریکٹ جاری نہیں کیا گیا تاہم دونوں کھلاڑی قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کے لیے دستیاب ہوں گے۔

 

یہ بھی پڑھیں

آسٹریلیا میں‌ موجود فاسٹ بولرنسیم شاہ والدہ کے جنازے میں‌ شرکت نہ کرسکے

آسٹریلیا میں‌ موجود فاسٹ بولرنسیم شاہ والدہ کے جنازے میں‌ شرکت نہ کرسکے

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کی والدہ گزشتہ رات انتقال کرگئیں۔ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے