ہاشم آملہ نے عالمی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

کیپ ٹاﺅن: ہاشم آملہ نے 15 سال کرکٹ کھیلنے کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

جنوبی افریقن کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز ہاشم آملہ نے اپنے کیریئر کے دوران 124 ٹیسٹ میچز کھیلے اور 46 اعشاریہ 64 کی ایوریج سے 9 ہزار 282 رنز بنائے جو جنوبی افریقہ کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے بڑا انفرادی اسکور ہے۔

ہاشم آملہ نے جنوبی افریقہ کی جانب سے 178 ون ڈے میچز کھیلے اور حالیہ ورلڈ کپ میں 8 ہزار رنز کا ہندسہ عبور کیا۔ انہوں نے اپنی ٹیم کی جانب سے 44 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 1277 رنز بنائے۔

ورلڈ کپ 2019 میں ہاشم آملہ کی پرفارمنس متاثر کن نہیں رہی تھی۔ خراب کارکردگی کے باعث آملہ کو کڑی تنقید کا سامنا تھا جس کی وجہ سے انہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی ہے۔

ہاشم آملہ آئی پی ایل میں کنگز الیون پنجاب، کیریبیئن پریمیئر لیگ میں بار بادوس ٹرائڈینٹس اور مزانسی سپر لیگ میں ڈرہم ہیٹ کا حصہ ہیں۔

ہاشم آملہ نے عالمی کرکٹ سے تو ریٹائرمنٹ لے لی ہے لیکن وہ مختلف لیگز کھیلتے رہیں گے ۔

یہ بھی پڑھیں

آسٹریلیا میں‌ موجود فاسٹ بولرنسیم شاہ والدہ کے جنازے میں‌ شرکت نہ کرسکے

آسٹریلیا میں‌ موجود فاسٹ بولرنسیم شاہ والدہ کے جنازے میں‌ شرکت نہ کرسکے

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کی والدہ گزشتہ رات انتقال کرگئیں۔ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے