پکڑے لوٹ مار پر جاتے ہیں نعرے جمہوریت کے لگاتے ہیں

لاہور: صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ  نیب کے بلانے کے باوجود محترمہ پیش نہیں ہوئیں، گرفتاری کوئی انوکھی بات نہیں ہے۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ نئے پاکستان میں بے لاگ احتساب ہورہا ہے، لوٹا ہوا سارا پیسہ واپس پاکستان آئے گا۔ پکڑے لوٹ مار پر جاتے ہیں نعرے جمہوریت کے لگاتے ہیں۔

منی لانڈرنگ میں اربوں روپیہ تحائف کی صورت میں بانٹا گیا تھا، حلوائی کی دکان پر نانا جی فاتحہ والا ماحول بنا رکھا تھا۔

مریم نواز کو نیب کی ٹیم نے حراست میں لیا ہے، گرفتاری چوہدری شوگر ملز کیس میں عمل میں لائی گئی ہے۔

یاد رہے کہ چوہدری شوگر ملز کیس میں ایک ملزم یوسف عباس کو بھی گرفتار کیا گیا ہے، کل احتساب عدالت میں یوسف عباس اور مریم نواز کو پیش کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نوازشریف کل علاج کے لئے بیرون ملک روانہ ہوں گے

مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نوازشریف کل علاج کے لئے بیرون ملک روانہ ہوں گے

لاہور: بیرون ملک علاج کے لئے اجازت ملنے کے بعد ڈاکٹرز سابق وزیراعظم کو سفر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے