دنیا کی کم از کم ایک ارب 70 کروڑ آبادی کو پانی کی شدید ترین قلت کا سامنا ہے

دنیا کی کم از کم ایک ارب 70 کروڑ آبادی کو پانی کی شدید ترین قلت کا سامنا ہے

کراچی: آبی قلت سے متعلق دنیا بھر کے 189 ممالک کا ڈیٹا جمع کیا گیا ہے جسے ان ملکوں میں آبی ذخائر پر دباؤ کی بنیاد پر ترتیب دیا گیا ہے

17 ممالک ایسے ہیں جہاں آبی قلت کی شرح شدید ترین (یعنی 80 فیصد یا اس سے بھی زیادہ) ہے جبکہ ان میں سے بھی 11 ممالک مشرقِ وسطی میں واقع ہیں۔ مزید 44 ممالک میں آبی قلت اگرچہ 40 سے 80 فیصد کے درمیان ہے لیکن اسے بھی ’’شدید‘‘ قرار دیا گیا ہے۔
اگر آبادی کے نقطہ نگاہ سے دیکھا جائے تو بھارت میں لوگوں کی سب سے بڑی تعداد شدید ترین آبی قلت کا شکار ہے جبکہ اس فہرست میں بھارت کا 13 واں نمبر ہے۔ رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ گزشتہ چند صدیوں کے دوران پانی کے فی کس استعمال میں اضافے نے آبادی میں اضافے کی شرح کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے؛ جو اپنے آپ میں انتہائی تشویشناک بات ہے۔
آبی وسائل پر مسلسل بڑھتا ہوا دباؤ ایک سنگین ترین مسئلہ ہے لیکن اس پر کوئی بات نہیں کررہا۔ ’’اس کے نتائج ہماری آنکھوں کے سامنے ہیں جو غذائی عدم تحفظ، تصادم، جنگوں، نقل مکانی اور معاشی عدم استحکام کی صورت میں ہیں،‘‘ اینڈریو نے بتایا۔
استعمال میں کفایت شعاری برتنے پر زور دیا گیا ہے، وہیں یہ بھی کہا گیا ہے کہ استعمال شدہ پانی کو بازیافت (ری سائیکل) کرکے مختلف مقاصد میں دوبارہ استعمال کرنے کےلیے ہمیں آج کی نسبت کہیں زیادہ زور دینے کی ضرورت ہے ورنہ وہ دن دور نہیں کہ جب حکومتوں کو پانی کی راشن بندی کرنا پڑے گی

یہ بھی پڑھیں

طیارہ حادثہ ، لواحقین بغیر شناخت کے لاشیں لے گئے:ایدھی فاؤنڈیشن

کراچی: طیارہ حادثہ ،35لاشیں قابل شناخت اور30 ناقابل شناخت ہیں 94 لاشیں مکمل 3 باقیات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے