متوقع بارشوں میں افسران اور عملہ کی کار کردگی مانٹرکی جائے گی

متوقع بارشوں میں افسران اور عملہ کی کار کردگی مانٹرکی جائے گی

کراچی: بلدیاتی اداروںکے افسران اور ضروری عملہ کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں انھیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ چھٹیوں کے دنو ں میں بھی اپنے فرائض کی انجام دہی کے لیے 24گھنٹے دستیاب رہیں

غفلت کے مرتکب ان افسران اور عملہ کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی جن کی وجہ سے شہریوں کو تکلیف ہوگی
کمشنر کراچی کے دفتر میں اس سلسلہ میں صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبائی زیراطلاعات سعید غنی،کمشنر کراچی افتخار شالوانی، میئرکراچی وسیم اختر، سیکریٹری بلدیات خالد حیدر شاہ، میونسپل کمشنر بلدیہ عظمی ڈاکٹر سیف الرحمان، تمام ڈپٹی کمشنرز، واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے مینجنگ ڈائریکٹر، سندھ بلڈنگز کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے مینجنگ ڈائریکٹر تمام میونسپل کمشنرز، پاکستان آرمی اور محکمہ آ ب پاشی کے افسران اور دیگر نے شر کت کی،تمام اداروں نے شہر اور؛شہریوں کو بارشوں کے نقصان سے بچانے، پانی کی نکاسی اور امدادی کارروائیوں کے لیے اپنے اپنے ہنگامی منصوبے بنا لیے ہیں.

یہ بھی پڑھیں

طیارہ حادثہ ، ایئرٹریفک کنٹرولر شامل تفتیش

کراچی: پی آئی اے طیارہ حادثے کی تحقیقات کا عمل جاری ہے، ڈیوٹی پر موجود …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے