طورخم اور غلام محمد پوائنٹس سمیت نئے بارڈر کراسنگ پوائنٹس کھولنے پر بھی اتفاق

طورخم اور غلام محمد پوائنٹس سمیت نئے بارڈر کراسنگ پوائنٹس کھولنے پر بھی اتفاق

اسلام آباد: دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کے لئے ترجیحاتی تجارتی معاہدے پر کام شروع کرنے پر اتفاق کیا

عبدالرزاق داﺅد سے پاکستان میں تعینات افغان سفیر شکراللہ عاطف مشال نے وزارت تجارت میں ملاقات کی جس میں دوطرفہ تجارت کو بڑھانے پر تبادلہ خیال
دونوں ممالک ایک دوسرے سے ٹیرف لسٹوں کا تبادلہ کریں گے جس کے بعد دونوں ممالک کی ٹیکنیکل کمیٹیز ملاقات کریں گے۔
طورخم اور غلام محمد پوائنٹس سمیت نئے بارڈر کراسنگ پوائنٹس کھولنے پر بھی اتفاق کیا۔ افغان صدر اشرف غنی کے دورہ پاکستان کے بعد افغانستان میں تجارت کے حوالے سے ہونے والے اقدامات سے سفیر نے مشیر تجارت کوآگاہ کیا اور بتایا کہ اس سے دونوں ممالک کو فائدہ ہوگا۔
مشیر تجارت عبدالرزاق داﺅد نے کہا کہ پاکستان افغانستان کے دیرینہ تعلقات ہونے کے باوجود تجارتی تعلقات اب بھی ممکنہ حد سے بہت کم ہیں جس پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ترنول میں چورنگی نمبر 26 پر نامعلوم افراد کی فائرنگ

ترنول میں چورنگی نمبر 26 پر نامعلوم افراد کی فائرنگ

اسلام آباد: جاں بحق اہلکاروں کی شناخت اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) محسن ظفر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے