سری لنکا کا دورہ پاکستان، ٹیسٹ میچز کی تاریخیں سامنے آگئیں

سری لنکا کا دورہ پاکستان، ٹیسٹ میچز کی تاریخیں سامنے آگئیں

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سری لنکن کرکٹ بورڈ کو ٹیسٹ سیریز کیلئے تاریخیں دے دیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کو 2 ٹیسٹ میچز لاہور اور کراچی میں کھیلنے کی پیشکش کی ہے جس کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے سری لنکا کا سیکیورٹی وفد بھی پاکستان میں موجود ہے۔

سیکیورٹی وفد کی رپورٹس کی روشنی میں سری لنکا اپنی کرکٹ ٹیم کو پاکستان بھیجنے کا فیصلہ کرے گا۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی نے دونوں ٹیسٹ میچز کی تاریخیں سری لنکا کرکٹ کو دی ہیں جس کے تحت پہلا ٹیسٹ کراچی میں یکم سے 5 اکتوبر تک کھیلنے جبکہ لاہور میں دوسرا ٹیسٹ 9 سے 13 اکتوبر تک قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلنے کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں سری لنکن ٹیم کراچی ٹیسٹ سے تین روز قبل پاکستان آئے گی۔

سری لنکن سیکیورٹی وفد کراچی میں انتظامات کا جائزہ لے چکا ہے جس کے بعد اب لاہور میں پنجاب کے سیکیورٹی حکام سے ملاقات اور قذافی اسٹیڈیم کا دورہ کرے گا۔

پاکستان اور بھارت سے اپیل ہے پرامن طریقے سے بات چیت کو آگے بڑھائیں، ایران

یہ بھی پڑھیں

آسٹریلیا میں‌ موجود فاسٹ بولرنسیم شاہ والدہ کے جنازے میں‌ شرکت نہ کرسکے

آسٹریلیا میں‌ موجود فاسٹ بولرنسیم شاہ والدہ کے جنازے میں‌ شرکت نہ کرسکے

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کی والدہ گزشتہ رات انتقال کرگئیں۔ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے