ڈانسر نرمین صفر کا صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان

رقاصہ نرمین صفر کی جانب سے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کے بعد سوشل میڈیا پر تہلکہ مچ گیا۔

تیونس کی 21 سالہ رقاصہ نے صدارتی انتخابات لڑنے اور متنازع انتخابی منشور کا اعلان کردیا۔

رپورٹ کے مطابق تیونس کی ڈانسر نرمین صفر نے رواں برس 15 ستمبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں لڑنے کا اعلان کیا ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ ان کے پاس 35 ہزار رجسٹرڈ ووٹرز کے سگنیچرز موجود ہیں۔

نرمین صفر نے دعویٰ کیا کہ انہیں ملک کے 35 ہزار رجسٹرڈ ووٹرز کی حمایت حاصل ہے جو کہ کسی بھی شخص کی جانب سے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کے لیے مطلوب ووٹرز کی حمایت سے دگنی تعداد ہے۔

رقاصہ نے اعلان کیا کہ اگر وہ صدر منتخب ہوئیں تو وہ ملک بھر میں حجاب سمیت خواتین کے چہرے ڈھانپنے پر پابندی عائد کردیں گی۔

نرمین صفر کا کہنا تھا کہ وہ صدر بنیں تو جہاں وہ مسلمان خواتین کے حجاب اور چہرے پر پابندی عائد کریں گی، وہیں وہ مسلم خواتین کو روایتی تیونس لباس پہننے کے لیے آمادہ کریں گی۔

ڈانسر نے کہا کہ اگر وہ صدر بن گئیں تو وہ ان مرد حضرات پر جرمانہ عائد کرنے کا قانون بنائیں گی جو کسی لڑکی سے شادی کا وعدہ کرکے مکر جائیں گے۔

ڈانسر کا کہنا تھا کہ وہ جائداد کے حقوق سے متعلق نئے بل میں خواتین کو ملکیت کا دو تہائی اور مرد حضرات کو تین فیصد حصہ دینے کی تجویز دیں گی۔

نرمین صفر کے مطابق وہ جلد ہی اپنی انتخابی مہم کا باقائدہ آغاز کریں گی اور نوجوان نسل سے تبدیلی کے لیے انہیں ووٹ دینے کے لیے آمادہ کریں گی

تیونس کے صدر محمد الباجی قائد السبسی کے انتقال کے بعد نئے صدارتی انتخابات کا اعلان کیا گیا ہے جو رواں برس 15 ستمبر کو منعقد ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں

ہمارے یہاں کوئی امتیاز نہیں بلکہ فن کی قدر ہے

کراچی: اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ پاکستانی فلم انڈسٹری نے بالی ووڈ اور …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے