بالی ووڈ سے بھی کشمیریوں کے حق میں آوازیں اٹھنے لگی

کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف بالی ووڈ سے بھی کشمیریوں کے حق میں آوازیں اٹھ رہی ہیں۔

’’یہ وقت بھی گزر جائے گا‘‘  زائرہ وسیم۔ میرے خیالات کشمیر کے ساتھ ہیں۔دیا مرزا

دیا مرزا اور زائرہ وسیم نے کشمیریوں کے حق میں ٹوئٹ کرتے ہوئے کشمیریوں کو صبر کی تلقین کی ہے۔

اداکارہ دیا مرزا نے کشمیر سے متعلق مودی سرکار کے فیصلے کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے کہا کہ میرے خیالات کشمیر کے ساتھ ہیں، کشمیر میں امن کی خواہش کی دعا کرتے ہیں انہوں نے کشمیر کو توجہ کی ضرورت ہے کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

زائرہ وسیم جو خود بھی کشمیری ہیں نے اس مشکل وقت میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’یہ وقت بھی گزر جائے گا۔‘‘

 

 

 

یہ بھی پڑھیں

اداکار نواز الدین صدیقی کی اہلیہ نے اداکار پر سنگین الزامات عائد

اداکار نواز الدین صدیقی کی اہلیہ نے اداکار پر سنگین الزامات عائد

نوازالدین صدیقی کی اہلیہ عالیہ کے وکیل نے بتایا کہ نوازاں الدین کو ای میل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے