کوچنگ اسٹاف کے معاہدوں میں توسیع نہیں کی جائے گی

لاہور: پی سی بی نے قومی ٹیم کا کوچنگ اسٹاف تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

پی سی بی چیئرمین احسان مانی نے کرکٹ کمیٹی کی سفارشات تسلیم کر لیں، جن کے تحت کوچنگ اسٹاف کے معاہدوں میں توسیع نہیں کی جائے گی.

ذرائع کے مطابق کا کہنا ہے کہ کرکٹ کمیٹی نے متفقہ فیصلہ کیا ہے کہ کوچنگ اسٹاف کے معاہدے میں‌ توسیع مناسب نہیں، چاروں عہدوں کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ جلد اشتہار دے گا.

فیصلے کی زد میں ہیڈ کوچ مکی آرتھر، بالنگ کوچ اظہر محمود، بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور اور ٹرینر گرانٹ لوڈن آئیں گے

کوچنگ اسٹاف میں شامل فیلڈنگ کوچ گرانٹ بریڈ برن اور فزیو کلائیو ڈیکن کے معاہدوں کی مدت ختم نہیں ہوئی، وہ خدمات جاری رکھیں گے.

یہ بھی پڑھیں

آسٹریلیا میں‌ موجود فاسٹ بولرنسیم شاہ والدہ کے جنازے میں‌ شرکت نہ کرسکے

آسٹریلیا میں‌ موجود فاسٹ بولرنسیم شاہ والدہ کے جنازے میں‌ شرکت نہ کرسکے

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کی والدہ گزشتہ رات انتقال کرگئیں۔ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے