’’باجی‘‘ شائقین کو متاثر کرنے میں کامیاب

فلم’باجی‘انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں دو ایوارڈز حاصل کرنے میں کامیاب۔

اداکارہ میرا کی فلم باجی موزیک انٹرنیشنل ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول میں دو ایوارڈز حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی۔

فلم باجی کینیڈا میں منعقد ہونے والے موزیک انٹرنیشنل ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول میں دوایوارڈز اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔

اداکارعلی کاظمی نے کہا کہ یہ صرف ہماری جیت نہیں بلکہ پاکستانی سینما کی جیت ہے۔

فلم باجی پاکستانی شائقین کو تو متاثر کرنے میں کامیاب رہی ہے، تاہم فلم کو بین الاقوامی طور پر بھی خوب پزیرائی حاصل ہوئی ہے۔

اداکارعلی کاظمی نے سوشل میڈیا پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہماری فلم گرینڈ جیوری پرائزجیتنے میں کامیاب ہوئی اور اس کے ساتھ ہی  اداکار نیئر اعجاز کو بہترین معاون اداکار کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

 

یہ بھی پڑھیں

میڈونا نے اپنی زندگی پر بننے والی فلم خود ہی لکھنے اور خود ہی اس کی ہدایات دینے کا اعلان

میڈونا نے اپنی زندگی پر بننے والی فلم خود ہی لکھنے اور خود ہی اس کی ہدایات دینے کا اعلان

امریکا: بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق یونیورسل پکچرز نے میڈونا کی زندگی پر مبنی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے