نیب نے خورشید شاہ کے اکاؤنٹس، بے نامی جائیدادوں کی تفصیلات حاصل کرلیں

نیب نے خورشید شاہ کے اکاؤنٹس، بے نامی جائیدادوں کی تفصیلات حاصل کرلیں

کراچی: خورشید شاہ اور اہلخانہ کے کراچی، سکھر اور دیگر علاقوں میں ایک سو پانچ بینک اکاؤنٹس ہیں ، خورشید شاہ نے اپنے فرنٹ مین پہلاج مل کے نام پر تراسی جائیدادیں بنا رکھی ہیں

دستاویز کے مطابق جائیدادیں سکھر، روہڑی، کراچی اور دیگر علاقوں میں بنا ئی گئی ہیں، پہلاج رائے گلیمر بینگلو، جونیجو فلور مل، مکیش فلور مل اور دیگر جائیدادیں بنائیں، مبینہ فرنٹ مین پہلاج نے2015 سےقبل کوئی ٹیکس ادا نہیں کیا۔
نیب دستاویز میں بتایا گیا خورشید شاہ کامبینہ فرنٹ پہلاج معمولی دکان چلاتا تھا ، فرنٹ مین لڈومل کے نام پر11 اور آفتاب حسین سومرو کے نام پر 10 جائیدادیں ہیں۔
خورشید شاہ نےاعجازپل کے نام پرسکھر اور روہڑی میں 2 جائیدادیں بنائیں ، مبینہ فرنٹ مین کے لیے کارڈیو اسپتال سے متصل ڈیڑھ ایکڑ نرسری الاٹ کرائی۔
خورشید شاہ کی بے نامی جائیدادوں میں عمر جان نامی شخص کا بھی اہم کردار ہے، پی پی رہنما کی زیر استعمال بم پروف گاڑی عمرجان کے نام پررجسٹرہے جبکہ اسلام آباد میں خورشید شاہ کا زیر استعمال گھر بھی عمر جان کے نام پر ہے جبکہ سکھر اور دیگر علاقوں میں ترقیاتی منصوبےعمر جان کی کمپنی کو دلوائےگئے۔

یہ بھی پڑھیں

کراچی میں آج شام پھر تیز آندھی چلنے کا امکان

کراچی میں آج شام پھر تیز آندھی چلنے کا امکان

کراچی: کراچی کاموجودہ درجہ حرارت30ڈگری سینٹی گریڈ اور ہوا میں نمی کاتناسب74فیصد ہے،آج زیادہ سےزیادہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے