افغانستان بم دھماکے کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 95 افراد زخمی

افغانستان بم دھماکے کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 95 افراد زخمی

افغانستان: افغان وزارت صحت کے ترجمان وحید اللہ مایئر نے بتایا کہ دھماکے میں اب تک 95 افراد زخمی ہوئے ہیں لیکن انہوں نے واقعے میں کسی کی ہلاکت کی تصدیق نہیں کی

دھماکا مغربی کابل کے ایک علاقے میں قائم پولیس اسٹیشن کے باہر پیش آیا۔
ھماکے کے بعد سیکیورٹی حکام نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
علاقے کے ایک دکاندار نے اے ایف پی کو بتایا کہ دھماکا بہت زور دار تھا، میری دکان کے شیشے ٹوٹ کر بکھر گئے۔
دھماکے کی ہیبت کی وجہ سے وہ اپنے حواس کھو بیٹھے تھے اور اب تک یہ نہیں جان سکے کہ کیا ہوا تھا لیکن دھماکے کی جگہ پر موجود 20 سے زائد دکانوں کی کھڑکیاں ٹوٹ گئی تھیں۔
کابل میں ہونے والے اس حملے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کرلی ہے۔
حملہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب امریکا اور طالبان، افغانستان میں قیام امن کے لیے بات چیت کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

برطانیہ میں پندرہ جون سے دکانیں کھل جائیں گی

لندن: برطانوی حکومت نے ملک میں لاک ڈاؤن ختم کرنے کا اعلان کردیا وزیراعظم بورس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے