صوبائی ٹاسک فورس اور بارڈر ٹاسک فورس سے ماہانہ کارکردگی کی تفصیلات طلب

صوبائی ٹاسک فورس اور بارڈر ٹاسک فورس سے ماہانہ کارکردگی کی تفصیلات طلب

کراچی: وزارت داخلہ کا مختلف اسٹیک ہولڈرز کو مراسلہ ارسال کیا گیا ہے، مراسلہ میں مختلف کالمز پر مبنی مخصوص فارم کے ذریعے تفصیلات فراہمی کی ہدایات کی گئی ہیں

ماہانہ بنیادوں پر پکڑی یا ضبط کی گئی کرنسی، آئٹمز اور ان کی مالیت کی تفصیلات بھی مانگی گئی ہیں، مراسلہ میں مزید کہا گیا ہے کہ پی ٹی ایف، بی ٹی ایف کی کارروائیوں اور کیسزکی تعداد بھی فراہم کی جائیں۔
گرفتار ملزمان کی تعداد اور سزاؤں کی تفصیلات بھی درکار ہیں، یہ مراسلہ ایف آئی اے، ڈی جی اے ایس ایف اور ڈی جی آئی ایس آئی کو ارسال کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ ممبرکسٹمز، ڈی جی فنانشل مانیٹرنگ یونٹ اسٹیٹ بینک اور گورنراسٹیٹ بینک، چاروں صوبوں، آزادکشمیر، گلگت بلتستان کے ہوم سیکرٹریز کو بھی کو بھی مراسلہ بھیجا گیا ہے۔
مراسلہ ڈی جی آئی بی، چیئرمین ایس ای سی پی، ایڈیشنل سیکرٹری وزارت خزانہ کو ارسال کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

طیارہ حادثہ ، لواحقین بغیر شناخت کے لاشیں لے گئے:ایدھی فاؤنڈیشن

کراچی: طیارہ حادثہ ،35لاشیں قابل شناخت اور30 ناقابل شناخت ہیں 94 لاشیں مکمل 3 باقیات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے