مسافروں کی ویڈیو ریکارڈ کیے جانے کے اعتراف کے بعد ایئرلائن کو استعمال کرنے والے کروڑوں افراد تشویش میں مبتلا

مسافروں کی ویڈیو ریکارڈ کیے جانے کے اعتراف کے بعد ایئرلائن کو استعمال کرنے والے کروڑوں افراد تشویش میں مبتلا

ہانگ کانگ: ایئر لائن کمپنی کی جانب سے مسافروں کی ویڈیو ریکارڈنگ کرنے کا اعتراف ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب کہ دیگر ایئرلائنز کمپنیوں کی جانب سے بھی مسافروں کی ویڈیو ریکارڈنگ کیے جانے کی باتیں سامنے آئی ہیں

کیتھے پیسفک نے گزشتہ ماہ ہی اپنی نئی پرائیویسی پالیسی کا اعلان کیا تھا، جس میں کمپنی نے کئی اصلاحات متعارف کرائی تھیں۔
کمپنی نے پرائیویسی پالیسی میں بھی اعتراف کیا تھا کہ وہ اپنے صارفین کی ذاتی معلومات حاصل کرتی ہے اور وہ اس معلومات کو اپنے ڈیٹا بینک میں رکھتی ہے۔
کمپنی نے اعتراف کیا ہے کہ کیتھے پیسفک مسافروں کی ویڈیو ریکارڈنگ بھی کرتی ہے۔
ایئرلائن کمپنی کے مطابق مسافروں کی ویڈیو ریکارڈنگ کرنے کا مقصد انہیں بہتر سے بہتر سہولیات اور سیکیورٹی فراہم کرنا ہے۔

کمپنی کے مطابق دنیا بھر کے ایئرپورٹس پر کیتھے پیسفک کے لائونچز سمیت جہاز میں بھی سی سی ٹی وی کیمرا لگے ہوئے ہیں، جن کے ذریعے مسافروں کی ویڈیو ریکارڈنگ کی جاتی ہے۔
کمپنی نے بتایا کہ جہاز میں کاک پٹ کے حصے میں خفیہ کیمرا نصب ہوتے ہیں، جن سے مسافروں کی ایئرلائن میں موجودگی کے وقت کی ریکارڈنگ کی جاتی ہے۔
کمپنی نے وضاحت کی کہ وہ مسافروں کی جہاز کے اندر ریکارڈ کرتی ہے، تاہم جہاز کے باتھ روم ایریا میں کوئی خفیہ کیمرا نہیں اور نہ ہی اس حصے کی ریکارڈنگ کی جاتی ہے۔
کیتھے پیسفک انتظامیہ کے مطابق ویڈیو ریکارڈنگ سے حاصل کی جانے والی تصاویر اور مواد کو انتہائی ذمہ داری کے ساتھ محفوظ کیا جاتا ہے اور کسی بھی طرح کا مواد غیر ذمہ داری کے ساتھ شیئر نہیں کیا جاتا۔
تاہم کمپنی کی جانب سے مسافروں کی ویڈیو ریکارڈنگ کیے جانے کے اعتراف کے بعد ایئرلائن پر سفر کرنے والے کروڑوں لوگ پریشانی میں مبتلا ہوگئے ہیں۔
کیتھے پیسفک 2019 میں دنیا کی چوتھی بہترین ایئرلائن قرار پائی ہے اور وہ گزشتہ چند سال سے دنیا کی 4 بہترین ایئرلائنز میں شمار ہوتی آ رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

کینیڈا نے پاکستان کو اسٹوڈنٹ ڈائریکٹ اسٹریم میں شامل کر رکھا ہے

کینیڈا نے پاکستان کو اسٹوڈنٹ ڈائریکٹ اسٹریم میں شامل کر رکھا ہے

اوٹاوا: پاکستان ہائی کمشنر رضا بشیر تارڑ نے کینیڈین ریڈیو کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے