نئی ٹیسٹنگ سروس کانام ’’کراچی یونیورسٹی اسسمنٹ اینڈ ٹیسٹنگ سروس

نئی ٹیسٹنگ سروس کانام ’’کراچی یونیورسٹی اسسمنٹ اینڈ ٹیسٹنگ سروس

کراچی: جامعہ کراچی کی انتطامیہ کی جانب سے نئی ٹیسٹنگ سروس کانام ’’کراچی یونیورسٹی اسسمنٹ اینڈ ٹیسٹنگ سروس‘‘ (کے یو اے ٹی ایس) تجویز کیا گیا ہے

این ٹی ایس کے بجائے مذکورہ سروس کے تحت 2020 کے داخلے دینے کے فیصلے پرمزیدبحث اورمنظوری کل جمعرات کو دوپہر 3 بجے منعقد ہونے والے اکیڈمک کونسل کے اجلاس میں دی جائے گی جس کی صدارت جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرخالد عراقی کریں گے۔
اکیڈمک کونسل ایجنڈے میں نئے تعلیمی سال 2020 کی داخلہ پالیسی کے ساتھ شامل کر لیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں اکیڈمک کونسل کے ایجنڈے میں داخلہ پالیسی سے متعلق انچارج داخلہ کمیٹی ڈاکٹرصائمہ اختر کا لکھا گیا ورکنگ پیپر اور ٹیسٹنگ سروس کے انتظامی ڈھانچے کے خاکے کے ساتھ اس کا تعارف اور قیام کے مقاصد پر مشتمل رجسٹرارجامعہ کراچی کی سمری شامل کی گئ
داخلہ پالیسی کے حوالے سے لکھے گئے ورکنگ پیپرمیں داخلے 2020 کے سلسلے میں داخلہ ٹیسٹ Entrance test این ٹی ایس کے بجائے جامعہ کراچی کی جانب سے منعقدکرنے اوراس کامکینزم طے کرنے کی سفارش کی گئی ہے اوراس میں گزشتہ برس 19اکتوبر2018کومنعقدہ اکیڈمک کونسل کاحوالہ دیتے ہوئے کہاگیاہے کہ اس اکیڈمک کونسل میں وائس چانسلرنے کہاتھاکہ ’’ہم مجبوری میں این ٹی ایس کی جانب جارہے ہیں‘‘
کے یواے ٹی ایس‘‘ چار مختلف سیکشنز پر مشتمل ہو گا جو آزادانہ طور پر ایک کنوینر؍ڈائریکٹرکے ماتحت کام کریں گے، ان چار سیکشنز میں ’’ریسرچ اینڈ ڈیٹابیس ڈیویلپمنٹ سیکشن، ٹیسٹ پیپر ڈیویلپمنٹ سیکشن، ٹیسٹ ایڈمنسٹریشن سیکشن اورٹیسٹ اسسمنٹ سیکشن‘‘شامل ہونگے۔
ٹیسٹنگ سروس کایہ ادارہ سرکاری ،نیم سرکاری اورنجی اداروں کواپنی خدمات فراہم کرے گااسی طرح سرکاری، نیم سرکاری اورنجی اداروں کوبھرتیوں کے سلسلے میں بھی ایکزامینیشن کی خدمات فراہم کی جاسکیں گی جبکہ سروس ٹریننگ پروگرام کے تحت فیکلٹی اراکین کوامتحانات کے جدید طریقہ کار سے متعلق تربیت بھی دی جائے گی۔
ٹیسٹنگ سروس کے تحت منعقدہونے والے امتحانات یا ٹیسٹ کی اسسمنٹ آنسرشیٹس کی اسکیننگ کی بنیادپرہوگی

یہ بھی پڑھیں

سندھ اسمبلی کی ایک اور رکن میں کورونا کی تصدیق

سندھ اسمبلی کی ایک اور رکن میں کورونا کی تصدیق

کراچی: نماز جمعہ کے وقفے کے بعد سندھ اسمبلی کا اجلاس اسپیکر آغاسراج درانی کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے