امریکی نائب معاون وزیر خارجہ ایلس ویلز رات گئے 5روزہ دورہ پر پاکستان پہنچیں

امریکی نائب معاون وزیر خارجہ ایلس ویلز رات گئے 5روزہ دورہ پر پاکستان پہنچیں

اسلام آباد: امریکی نائب معاون وزیر خارجہ ایلس ویلز رات گئے 5روزہ دورہ پر پاکستان پہنچیں ہیں ان کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطح امریکی وفد بھی ہے

ایلس ویلز کے دورے میں سول اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گی،وہ وزارت خارجہ میں وفود کی سطح پر مذاکرات میں حصہ لیں گی۔
بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں اٹھائے گئے حالیہ اقدامات کو مسترد کئے جانے سے متعلق امریکی وفد کو آگاہ کیا جائے گا، بھارتی اقدامات سے خطے کے امن و سلامتی کو درپیش خطرات بارے بات ہوگی۔
پاکستان لائن آف کنٹرول پر بھارت کی جانب سے کلسٹر بموں کے استعمال کے معاملہ کو بھی اٹھائے گا۔
افغان مفاہمتی عمل پر پیشرفت پر کلیدی گفتگو ہو گی،علاقائی امن و سلامتی کے امور زیر غور آئیں گے۔
ایلس ویلز کے دورے کا مقصد پاکستان اور امریکا کے درمیان تعلقات کو مستحکم کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

حکومت کا دوبارہ لاک ڈاؤن کا عندیہ

اسلام آباد: ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ اگر غیر ذمہ داری کا مظاہرہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے